ابیٹ آبادتازہ ترین

مشترکہ لا تحہ عمل سے عمران خان کو رہا کرائینگے ، وزیر اعلیٰ

پشاور (بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان اور عمران خان رہائی تحریک کے کنوینئرز پر مشتمل کثیر رکنی وفد نے وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں ایم این اے سیف الرحمن کی سربراہی میں ملاقات کی ہے اورانہیں وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے ذاتی خرچے پر ملاقات کے لیے آنے والے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کا یہ جذبہ عمران خانسے والہانہ محبت اور پارٹی سے مضبوط وابستگی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے حوصلے بلند رکھیں، نظم و ضبط برقرار رکھیں اور اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔اُنہوںنے مزید کہا کہ” ہم مشترکہ لائحہ عمل کے تحت عمران خان کو رہا کرائیں گے”۔وفد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے سے کارکنان کے اندر ایک نئی اُمید جاگی ہے،ہماری ایک ہی خواہش ہے کہ ہمارے قائد کو رہا کرایا جائے۔ وفد نے کہا کہ پاکستان بھر کے کارکنان اور عوام کی امیدیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے وابسطہ ہیں اور عمران خان کی رہائی اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں اور فرنٹ لائن پر کردار ادا کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے وفد کی دعوت پر سندھ کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر مزمل اسلم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button