ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری، ایس ایچ او کینٹ عبدالغفور قریشی کی کامیاب کارروائی، دورانِ سفر شہری کو لوٹنے والا دو خواتین سمیت تین رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسمی عبدالخالق ولد فقیر سکنہ تھنہ خورد حال کیہال سے سفر کر رہے تھے کہ ملزمان نے چالاکی سے ان کی نقدی مبلغ 31 ہزار روپے، ایک عدد چیک (NBP) اور دیگر اہم کاغذات چوری کر لیے۔ ایس ایچ او کینٹ کی بروقت حکمتِ عملی سے واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے بند سلاسل کیا گیا، جن میں اعجاز علی ولد بالی سکنہ نوشہرہ تحصیل جہانگرہ (گاڑی کا ڈرائیور) عاصمہ دختر اسلم سکنہ نوشہرہ, سونیا زوجہ فیاض سکنہ نوشہرہ ملزمان سوزوکی گاڑی نمبری RIS-1173 میں سفر کے دوران دیگر مسافروں کے ساتھ واردات کیا کرتے تھے۔ گاڑی کو پولیس نے قبضہ میں لے کر احاطہ تھانہ کھڑا کر دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 860، جرم PPC 379 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
Related Articles
Check Also
Close