ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کردیے گئے

اسلام آباد: سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے ایک ماہ کے بجلی کے بل معاف کر دیے گئے۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں رہنے والے افراد کے ماہ اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیے ہیں۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کی تمام کیٹیگریز کے بل معاف کیے گئے ہیں، جو گھریلو صارفین اگست کے بل ادا کر چکے ان کے بل ایڈجسٹ کیے گئےہیں۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ کمرشل و دیگر کیٹیگریز کے بل دسمبر تک مؤخر کیے گئے ہیں اور اگست کے مؤخر کیے گئے بل 6 ماہ کی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button