تازہ ترینگلگت بلتستان

امن وامان کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے،وزیر اعلیٰ

دہشت گردی کے حالیہ واقعات دیامر کے مثبت چہرے پر بد نما داغ ہے۔ علمائے کرام اور عوا م کے تعاون سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے،اجلاس سے گفتگو

گلگت(محاسب نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڈور سانحہ کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی ہے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ناقابل برداشت عمل ہے۔ دیامر کے عوام محب وطن، پرامن اور مہمان نواز ہیں۔ دیامر کے عوام نے ہمیشہ دہشت گردی کے واقعات کی کھلی مذمت کی ہے۔ چند دہشت گرد دیامر کے مثبت تشخص کو خراب کررہے ہیں۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات دیامر کے مثبت چہرے پر بد نما داغ ہے۔ علمائے کرام اور عوا م کے تعاون سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ امن وامان کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ ہم نے گلگت بلتستان میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کیلئے بڑی محنت کی ہے اور قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ہڈور سانحے میں شہید ہونے والے گلگت بلتستان سکاؤٹس کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی جنہوں نے ہمیشہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کوصوبائی سیکریٹری داخلہ نے صوبے مجموعی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Related Articles

Back to top button