ابیٹ آبادتازہ ترین

ہریپور خانپور میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

ہری پور(بیورو رپورٹ)خانپور میں نوجوان ڈوب گیا، ہسپتال منتقل خانپور نہر میں پولیس اسٹیشن کے قریب 25 سالہ عادل سکنہ راولپنڈی ڈوب کر جانبحق ہوگیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی واٹر ریسکیو / غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم خانپور (22) اسٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔ریسکیو ٹیم نے 20 منٹ کے آپریشن کے بعد لاش کو پانی سے نکال کر ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔

Related Articles

Back to top button