
ایبٹ آباد (کرائم رپورٹر) ایبٹ آباد پولیس کے تھانہ جات میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری ، 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل ، سب انسپکٹر اصغر خان SHO میرپور ، سب انسپکٹر دلاور خان SHO سکندر آباد جبکہ سب انسپکٹر اجمل خان SHO چھانگلہ گلی تعینات ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایبٹ آباد نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ایبٹ آباد تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ٹرانسفر کے احکامات جاری کر دیئے جن کو فوری طور پر نئی تعیناتنیوں پر حاضری کا حکم دیدےا گیا۔




