
گلیات(بیورورپورٹ )گلیات ھماری زمین ھماری مرضی ظلم کے ضابطے ھم نہیں یونین کونسل پلک کے بلدیاتی چیرمین حاجی مقبول ضیافت ستی چہیرمین کیری پسالہ سردار اقبال اور علاقے کے معززین نے جی ڈی اے جو لوگوں کی وراثتی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اسے گلیات کے باسیوں نے مسترد کر دیا اور اپنے منتخب نمائدوں علی اصغر نزیر عباسی اور رجب عباسی کو باور کروایا کہ جی ڈے اے کو لگام دی جاے کیونکہ گلیات ڈویلپمینٹ اتھارٹی گلیات کی ترقی کا ادارہ نہیں بلکہ ایک سفید ہاتھی اور کریپشن کا گھڑ بن چکا ہے جب کہ آپ عوام کے ووٹ لیکر ایوان تک پہنچے آج جب عوام اپنے حق کے لئے لڑرہی ہے تو آپ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہےہیں وقت گزرجائے گا اور آپ کو اسی عوام کے پاس آنا ہےاور ووٹ مانگنے ہیں اس سے بہتر ہےکہ آپ آج اس قوم اور علاقے کی آواز بنیں اور کل تاکہ بنامانگے ووٹ دیں آج اگر ان لوگوں سے آپ کنارہ رہے توکل یہ بھی آپ سے دور ہوں گےجی ڈی اے کے ظلم کوروکنےمیں اپنا کردار ادا کریں ۔