ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

کے پی کے سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 19بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

پشاور (بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا میں نو اور 10 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک ہوگئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے نو اور دس ستمبر کے دوران تین مختلف کارروائیوں میں 19 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔یہ تمام خوارج بھارتی سرپرست گروہ “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مہمند کے علاقے گلونو میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا گیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو مو¿ثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 14 خوارج مارے گئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں چار خوارج ہلاک ہو گئے۔بنوں ضلع میں ایک الگ مقابلہ پیش آیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے ایک خارجی کو جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران مارے جانے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد مقامی آبادی کو نشانہ بنانے سمیت مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button