ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو آزاد امیدوار قرار دیدیا

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو آزاد امیدوار قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے 25 اگست کے فیصلے کی روشی میں نئی فہرست جاری کردی ۔
قومی اسمبلی، پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ اسمبلی کی پارٹی پوزیشن بھی جاری کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی نئی فہرست کے مطابق 145 اراکین کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں 93 ارکان آزاد اور اپوزیشن جماعتوں کےارکان کی تعداد 52 ہے۔
جے یوآئی کے 18 ، مسلم لیگ ن کے 17 ، پیپلز پارٹی کے 10 ،عوامی نیشنل پارٹی کے 4 اور پی ٹی آئی پارلیمنیٹرین کے 3 ارکان ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حکومتی ممبران کو آزاد ڈیکلئیر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ممبران اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ دیں تو یہ فلور کراسنگ نہیں ہوگی ، اپوزیشن کے اجلاس میں وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button