ابیٹ آبادصوبائی

تحریک آخری مراحل میں ہے صوبہ ہزارہ ضرور بنائینگے ، سردار یوسف

مانسہرہ (نمائندہ محاسب) مانسہرہ میں کلائڈ برسٹ اور سیلاب سے متاثر علاقوں کے متاثرین کی امداد اور بحالی کا کام جاری۔متاثرین سیلاب میں وفاقی حکومت کی جانب سے دو کروڑ روپے کے چیک تقسیم وفاقی وزیر مزہبی امور سردار محمد یوسف نے متاثرین میں چیک تقسیم کیئے۔متاثرین میں چیکوں کی تقسیم کے حوالہ سے ایک تقریب سرکٹ ہاﺅس مانسہرہ میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر مزہبی امورسردار محمد یوسف نے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ اس موقع پر تحصیل چیئرمین بفہ پکھل سردارشاہ خان،چیئرمین مانسہرہ شیخ محمد شفیع،ڈپٹی کمشنر میاں بہزاد عادل،اسسٹنٹ کمشنر محمد عثمان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نایاب عباسی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے متاثرین میں فی کس 20لاکھ کے حساب سے چیک تقسیم کیئے جبکہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی مزہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اس وقت پورا ضلع مانسہرہ کلا?ڈ برسٹ اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہےوزیراعظم میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر متاثرین میں چیک تقسیم کیئے گئے متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بھیٹیں گےہم متاثرین کے ساتھ ہمدردی کےساتھ اکھٹے ہو? ہیں اور کھڑے ہیں۔متاثرین کو متبادل جگہوں کا بندوبست کررہے ہیں،کالاباغ ڈیم بننے کے حوالہ سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ پہلے صوبہ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتا تھا اب تو صوبے کا وزیراعلی کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی حمائیت کرتا ہے اس لئے ملک میں مزید ڈیم بننے کی ضرورت ہے اور کالا باغ ڈیم بننا تو انتہا?ی ضروری ہے ہم کالاباغ ڈیم کے حوالہ سے وزیر اعلی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ اس پر تمام سیاسیوں جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے صوبہ ہزارہ بننا ضروری ہے صوبہ ہزارہ کی تحریک کے ل?ے ہر مکتبہ فکر کےلوگوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے صوبائی اسمبلی سے بھی صوبہ ہزارہ کے قیام کے حوالہ سے قرارداد منظور ہوئی ہے صوبہ ہزارہ کے قیام کے حوالہ سے تحریک آخری مراحل میں ہے انشاءاللہ صوبہ ہزارہ بنائیں گے۔

Related Articles

Back to top button