ابیٹ آبادتازہ ترین

ڈی آئی جی ہزارہ کا نوٹس ڈی ایس پی ہریپور معطل

ہری پور ( سٹاف رپورٹر ) ہری پور مبینہ رشوت لینے کے الزام میں ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی ایس پی سٹی کو معطل کر دیا انکوائری کمیٹی تشکیل تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی منیر خان اور صدیقہ قاضی نامی خاتون کی آڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں خاتون صدیقہ قاضی اور ڈی ایس پی کی تحفے تحائف دینے کی آڈیو اور خاتون ڈی ایس پی کے ساتھ تکرار کر رہی کہ آپ کو میں نے اتنے تحائف بھجوائے جو آپ نے مانگا میں نے دیا اس کے باوجود آپ نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور میرے شوہر کو بھی تھانہ میں بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا ڈی ایس پی انکار کر رہا ہے کہ مجھے ایف آئی آر کا پتہ نہیں ڈی آئی جی ہزارہ نے آڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کو معطل کردیا ڈی پی او فرحان علی نے انکوائری کے لئے 7 رکنی کمیٹی مقرر کر دی صدیقہ قاضی نےلوگوں سے بیرون ملک بھجوانے اور سرکاری نوکری کیلئے لاکھوں روپے لئے صدیقہ قاضی مذکورہ کیس میں 15 دن جیل بھی کا چکی ہے خاتون کے خلاف مزید متعدد درخواستیں پولیس کے پاس زیر تفتیش ہیں

Related Articles

Back to top button