ہم پاکستانی ہیں،پاکستان کا نعرہ لگا کر علی گیلانی نے کشمیریوں کی سمت کا تعین کیا، خورشید کیانی

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل مظفرآباد خورشید حسین کیا نی نے کہا کہ سید علی گیلانی کشمیری قوم کے عظیم راہنما تھے۔ علی گیلانی کی ساری زندگی کشمیر کو آزادکرانے کی جدوجہد میں گزری سید علی گیلانی کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ (ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے)کا نعرہ لگا کر علی گیلانی نے کشمیریوں کی سمت کا تعین کیا۔ حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پراپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے قید وبند کی صعوبیتں برداشت کیں۔ لیکن کشمیریوں کے حقوق پر کبھی بھی کمپرومائز نہیں کیا۔ علی گیلانی کشمیر قوم کی ایک توانا ء آواز تھے۔ جب وہ حریت کانفرنس کے چیئرمین تھے تو انہوں نے آر پار کی پوری کشمیری قیادت اور قوم کو حریت کانفرنس کے جھنڈے تلے جمع کردیا۔ علی گیلانی کی وفات سے کشمیری ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی۔ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ علی گیلانی کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھیں گے۔