ابیٹ آبادتازہ ترین

سوزوکی کیری کا دور ختم ایبٹ آباد میں بسیں چلانے کا فیصلہ

ایبٹ آباد اگلے تین ماہ میں ایبٹ آباد سے سوزوکی اور بولان (کیری ڈبوں) کا خاتمہ ہو جائے گا ،مرکزی روٹس جن میں منڈیاں اور مری روڈ شامل ہیں ان پربسیں چلیں گی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا ملک بھر سے بولان اور سوزوکی لا کر ایبٹ آباد میں چلائی جا رہی ہیں ہم مزید پرمٹ نہیں جاری کریں گے اس بارے میں سوزوکی یونین کے صدر کو آگاہ کر دیا ہے ،تین ماہ تک بسیں ایبٹ آباد ضلعی نتظامیہ کو موصول ہو جائیں گی ،جس سے ایبٹ آبادمیںبے ہنگم ٹریفک کو کم کرنے اور اس کا ماضی کا حسن بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جا سکے گاتیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ایک جاں بحق، ایک زخمی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد شہر میں ٹریفک کے اژدھام کا واحد حل شہر میں موجود سوزوکی کیری اور پک اپ ہیں انہوں نے کہا کہ آر ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں 6 ہزار سوزوکی پک اپ اور 3 ہزار کیری ڈبے موجود ہیں جبکہ نجی شعبہ میں بھی ہزار سے زائد کیری ڈبے اور سوزوکی کیری بھی ٹرانسپورٹ کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کی زیادتی سے شہر کی سڑکیں ٹریفک کیلئے تنگ ہو کر رہ گئی ہیں جس کیلئے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ نے لاتعداد اجلاس منعقد کرکے اس مسئلے کے حل کیلئے مشاورت کی اور ضلعی حکومت کی سفارشات پر صوبائی حکومت نے شہر کے مرکزی روٹس پر بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت شہری ٹرانسپورٹ کیلئے بسیں پشاور پہنچ چکی ہیں جو اگلے 2 سے تین ماہ میں ایبٹ آباد کے حوالے کر دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف شہر سے ٹریفک کے مسائل کا خاتمہ ہوگا بلکہ عوام کو سستی ٹرانسپورٹ کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو جائے گا انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہریوں کو 20 روپے میں ٹرانسپورٹ سہولت مہیا کی جا سکے گی انہوں نے واضح کیا کہ اب سوزوکی پک اپ اور بولان کیری کو کسی قسم کے پرمٹ جاری نہیں کیئے جائیں گے جس سے متعلقہ سوزوکی یونین قیادت کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button