دربار سہیلی سرکار کے خادمین افسران کے گھروں میں ذاتی خدمت پر مامور

مظفرآباد(محاسب نیوز)آزاد کشمیر دارالحکومت کے معروف روحانی پیشواہ حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے مزار پر تعینات خدمت گاروں اور خادمین کو آفیسران نے اپنے گھروں میں مامور کررکھے ہیں۔ دربار کی صفائی ستھرائی میں مشکلات درپیش، انتظامی معاملات بھی جام ہوکر رہ گئے۔دربار کے اندر نصب قالین کو بھی انتظامیہ نے اٹھاکر غائب کردیا ہے۔دربار پر موجود چند ایک خدمت گاروں اور خادمین سے ڈبل ڈیوٹی لی جانے لگی۔ خدمت گاروں اور خادمین اپنے مسائل بھی کسی کے سامنے بیان نہیں کرپاتے۔ زائرین کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ زائرین کا وزیراعظم آزادکشمیر، وزیراوقاف ومذہبی امور‘سیکرٹری وزیراوقاف ومذہبی سے فوری نوٹس لینے اور دربار کے مسائل حل کرنے،سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق دربار حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کی دیکھ بھال‘صفائی ستھرائی‘زائرین کوسہولیات بہم پہنچانے کیلئے دربار پر پہلے ہی چند ایک خدمت گاروں اور خادمین تعینات ہیں۔ جن میں سے تین خدمت گار ڈی جی کے گھرپر ان کی ذاتی خدمت پر مامور کردیئے گئے ہیں۔ اسی طرح دیگر افسران کے گھروں میں دوسے تین خدمت گار حاضر ہیں۔ جو تنخواہ تو اوقاف سے لیتے ہیں لیکن انھیں افسران نے اپنے گھروں میں مامور کررکھا ہے۔جس کی وجہ سے دربار پر چند ایک خادمین و خدمت گارمامورہیں جن سے افسران ڈبل شفٹ میں کام کرواتے ہیں جو ان کے ساتھ ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے۔ گھروں میں مامو ر اور دربار پر تعینات خدمت گارجن سے 16سولہ گھنٹے لگاتار ڈیوٹی لی جاتی اپنی شکایت بھی لے کر کہیں جانے کی ہمت نہیں رکھتے۔ اگر شکایت کریں گے تو بڑے صاحب غصہ کر جائیں گے۔ علاوہ ازیں دربار کے اندر فرش پر بچھائی گئی قیمت کارپٹ بھی دربار انتظامیہ نے اٹھا کر کہیں غائب کردی ہے جس سے سخت و کھردر ے فرش پر چلنااور بیٹھ کر دعاکرنا‘سورہ یاسین کی تلاوت کرنا زائرین کیلئے مشکل ہوگیا ہے۔آزادکشمیر بھر‘پاکستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے زائرین نے وزیراعظم آزادکشمیر، وزیراوقاف ومذہبی اموراور سیکرٹری اوقاف ومذہبی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر نوٹس لیتے ہوئے دربار کے معاملات کو درست کروائیں۔ افسران کے گھروں میں مامور خدمت گاروں کو دربار پر حاضر کیا جائے تاکہ صفائی ستھرائی، مزار کی دیکھ بھال کے معاملات درست ہوسکیں اور خدمت گاروں کی ڈبل ڈیوٹی بھی ختم ہوسکے۔ اس کے ساتھ زائرین کو بہتر سہولیات بھی میسر آسکیں۔ دربار کے اندر سے اٹھائی گئی کارپٹ بھی فوری طور پر دوبار بچھائی جائے تاکہ زائرین کو بیٹھ کر دعا کرنے اور تلاوت کرنے میں آسانی میسر آسکے۔