مظفرآباد

آئی جی پولیس کا بغیر پروٹوکول مظفرآباد شہر کا دورہ،ٹریفک کی صورتحال دیکھی

مظفرآباد(عرفان اکرم، نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل آف پولیس آزادکشمیر میں پیر کی سہہ پہر پروٹول کے بغیر شہر کادورہ کیا۔شہر میں دورہ کے دوران پولیس اہلکاران کو بھی آئی جی کے دورے کا علم نہ تھا آئی جی نے پورے شہر کا دورہ کیا اور ٹریفک کی صورتحال دیکھی۔دارالحکومت کے شہریوں نے بغیر پروٹوکول کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دورہ کے سراہتے ہوئے کہا کہ بغیر پروٹوکول کے آئی جی کے شہرکا دورہ خوش آئند ہے اس سے انہیں ٹریفک مسائل کا علم ہو جائے گا اس سے بھی بہتر ہو گا آئی جی صاحب کسی پرائیویٹ گاڑی میں 2سے 4بجے اور 5سے 7بجے تک بینک روڈ، بیلہ پل، سی ایم ایچ روڈ اور چہلہ چوک کا وزٹ کرلیں تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ ٹریفک کی جانب سے عوام کو کس قدر مشکلات کا سامناہے۔

Related Articles

Back to top button