مظفرآباد

جامعہ کشمیرمعذور کوٹہ پر داخل طلبہ کیلئے مفت ہاسٹل سہولت کا اعلان

مظفرآباد(محاسب نیوز) 24نومبر 2025؁ء آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے معذور کوٹہ پر داخل ہونے والے طلبہ کو ہاسٹل میں مفت رہائش فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائس چانسلر جامعہ کشمیرپروفیسر ناصر جمال خٹک کی منظوری کے بعد (باقی صفحہ 3بقیہ نمبر)سامنے آنے والے اس فیصلے کی توثیق ادارہ کی اکیڈمک کونسل اور سینڈیکیٹ سے بھی حاصل کی جائے گی۔جامعہ کشمیر کی نتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام معذور طلبہ کے لیے ایک معاون اور حوصلہ افزا تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کی جانب ان کی مستقل کوششوں کا حصہ ہے جس سے ان طلبہ کویونیورسٹی کے تعلیمی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا موقع بھی ملے گا۔جامعہ کی انتظامیہ کے مطابق اس سال ہاسٹل کی نشستوں میں معذور کوٹہ پر داخل ہونے والے طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہرطالبِ علم چاہے وہ کسی بھی پس منظر سے تعلق رکھتا ہوں ان کی فلاح و ترقی ہمارا اولین مقصد ہے۔اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کی جانب سے معذور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے ایک سنجیدہ اور مثبت اقدام ہے۔سول سوسائٹی اور مختلف تعلیمی حلقوں نے بھی یونیورسٹی کی اس پالیسی کو سراہا ہے، اور کہا کہ یہ اقدام نہ صرف تعلیم میں مساوات کو فروغ دیتا ہے بلکہ سماجی انصاف اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔ طلبہ کے والدین نے بھی یونیورسٹی کے انتظامی اقدامات کی تعریف کی ہے اور اسے معذور طلبہ کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button