مظفرآباد

تصادم سے گریز، مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیا جائے، شیخ اظہر

مظفرآباد (محاسب نیوز) ممبر ایگزیکٹو کونسل پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر شیخ اظہر نے کہا ہے کہ حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کو تصادم سے ہر حال میں گریز کرنا چاہیے اور تمام مسائل۔کا مذاکرات اور پرامن طریقہ? کار کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ملک، یہ ریاست اور اس کے تمام ادارے ہم سب کے ہیں اور عوامی ایکشن کمیٹی بھی ہماری ہی یے۔ ہم بات چیت اور مصالحت کے ذریعے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ شیخ اظہر نے کہا کہ حالاتِ حاضرہ میں ہمیں ایک پیج پر جمع ہونا ہوگا؛ ہماری اولین ترجیح ریاست کی ترقی، عوامی خوشحالی اور علاقے کی سلامتی ہونی چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ دشمن ہمارے سامنے کھڑا ہے اور اپنی سازشیں اسی خطے کے لیے ترتیب دے رہا ہے، اگر ہماری بہادر مسلح افواج سرحدوں پر مضبوط نہ ہوتیں تو ہمیں اس خطے میں سلامتی کی فراہمی میں شدید خطرات درپیش ہوتے۔ اس حقیقت نے ہمیں یکجہتی اور تحمل کی راہ اختیار کرنے پر مجبور کیا ہے۔شیخ اظہر نے وفاقی قیادت کے حالیہ بیرونِ ملک دورے اور بین الاقوامی سطح پر کیے جانے والے رابطوں کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

Related Articles

Back to top button