مظفرآباد

انوار سرکار کا صحت کارڈ اور ویلفیئر فنڈز روکنا عوام دشمنی ہے، شوکت جاوید میر

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے ہائیڈرل،منرل، خوراک،صحت عامہ،جنگلات لوکل گورنمنٹ، تعلیم سمیت تمام محکموں میں بڑے پیمانے پر فرضی کاروائیوں سے ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کیلئے بااختیار کمیشن تشکیل دیکر سارا ریکارڈ قبضے میں لینے اور مستعفی ہونے والے چیئرمین احتساب بیورو کو انکی شاندار کارکردگی کے پیش نظر دوبارہ تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا وزیراعظم چوہدری انوار الحق دو سالوں میں صحت کارڈ اور ویلفیئر فنڈ کی اجرائیگی نہ کر کے پسے ہوئے طبقات کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شوکت جاوید میر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر سے ملاقات میں کامیاب مذاکرات پر پاکستان دنیا بھر میں ایک طاقتور ترین ملک کی شکل میں پہچانا جا رہا ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا خطاب جارحیت پسند ممالک اور انکی قیادت کے خلاف انسانی حقوق جنگی جرائم پر مشتمل چارج شیٹ تھا فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عالمی امن کے قیام اور تہذیبوں کے درمیان باوقار مفاہمتی عمل کی ضمانت ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے عوامی مطالبات پر دونوں حکومتیں توجہ مرکوز کریں کیونکہ پانڈو سیکٹر سے لیپہ ویلی تک بھارتی کی جانب سے جارحیت کی مسلسل دھمکیوں کے پیشِ نظر انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بنکرز، برتھواڑ گلی، لیپہ بائی پاس سڑکوں، تحصیل ہسپتال، تمام محکموں کی دفتری مکانیت کی فراہمی تعلیم، صحت، بنیادی انفراسٹرکچر پر مشتمل چودہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کروانے کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں لائن آف کنٹرول وادء لیپہ سمیت تیرہ انتخابی حلقوں کے عوام ناقابل تسخیر دفاع اور مایہ ناز افواج پاکستان کی لازوال دفاعی قوت ہیں افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کی دورس پالیسوں پر عوام کو مکمل اعتماد ہے عسکری قیادت کو قوم کی غالب اکثریت اپنی ریڈ لائن سمجھتی ہے

Related Articles

Back to top button