شہبازشریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اور مسلم ممالک کی بہترین نمائندگی کی‘بیرسٹر افتخار

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات سابق وزیر حکومت بیرسٹر سید افتخار گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اور مسلمان ممالک کی جس بہترین انداز میں نمائندگی کی اس پر کشمیری قوم وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے جس بہترین انداز اور جرت مندی اور دلیری کے ساتھ اپنا موقف اقوام عالم کے سامنے رکھا اس پر کشمیری قوم کو فخر ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی تقررسے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ فیلڈ مارشل جنر ل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی خوش آئندہیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ پاک فوج نے پوری دنیا میں سرفخر سے بلند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں شہباز شریف اور جنرل سید عاصم منیر کی کاوشوں سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی ترجیحات میں مسئلہ کشمیر نمبر ایک پر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو مسئلہ کشمیر دنیا میں فلش پوائنٹ کے طور پر ابھرا ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی تقریر کا تمام کشمیری خیرمقدم کرتے ہیں اور انہیں اسی جرات مندانہ تقریر پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔