مظفرآباد

29 ستمبرکال کے پیشِ نظرحکومی پلان تیار،امن و امان اور تصادم سے بچاؤ کیلئے بھی مصالحتی کمیٹی قائم

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)آزادکشمیر میں اندرونی حالات کشیدہ ہوگئے۔29ستمبر کو تصادم کا خطرہ مسلم کانفرنس نے امن مارچ کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی نے ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ حکومت کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ کو روکنے کیلئے پوری طرح تیار،جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی رائے عامہ کو ہموار کرنے میں مصروف عمل دارالحکومت میں جگہ جگہ شوکت نواز میر کا خطاب، پولیس وانتظامیہ کا ہفتہ کی شام دارالحکومت میں فلیگ مارچ باغ میں بھی فلیگ مارچ حکومت مذاکرات چاہتی ہے۔ کمشنر مظفرآباد کی زیرصدارت اجلاس میں اظہار خیال سنٹرل پریس کلب میں آزادکشمیر بھر سے ریٹائرڈ ججز وکلاء صحافیوں سول سوسائٹی علماء پر مشتمل ثالثی کمیٹی قائم کردی تصادم سے گریز اور مذاکرات کرنے پر زور،تفصیلات کے مطابق 29ستمبر میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ کل جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے پہیہ جام شٹرڈاؤن کی کال دے رکھی ہے۔ عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام اور وزیر مملکت پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری دو روز قبل مظفرآباد آئے اور عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کاآغاز کیا وفاقی وزراء کی معانت آزادحکومت وزراء دیوان چغتائی راجہ فیصل ممتاز چیف سیکرٹری و آئی جی آزادکشمیر نے کی جبکہ عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے شوکت نوازمیر سمیت آزادکشمیر بھر سے نو ممبر ان نے شرکت کی۔ شام چھ بجے مذاکرات کا آغاز ہوا جو پوری رات جاری رہنے کے بعد صبح چھ بجے بغیر کسی نتیجہ کے اختتام پذیر ہوگیا۔ ان حالات میں جبکہ ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے۔ سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے صدر سجاد قیوم میر کی تحریک پرمثالتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جو آنے والے وقت میں ڈیڈلاک کو توڑ کر دونوں فریقین کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تاہم مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔ کسی بھی قسم کے تصادم سے حالات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

Back to top button