گلگت بلتستان

GBٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت کا اجلاس، پینلٹیز پر مشتمل نوٹیفیکیشن عدل و انصاف کے تقاضوں سے ماور قرار

گلگت (پ،ر)گلگت بلتستان ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ گلگت کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹری گلگت بلتستان ٹیچر ایسوسی ایشن سرتاج علی اور صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت مجیب الرحمن کی قیادت میں آج مورخہ 18 فروری گلگت بلتستان ٹیچرز ایسوسی ایشن آ فس ہائی سکول نمبر 1 گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں سروسز ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ پینلٹیز پر مشتمل نوٹیفیکیشن کو عدل و انصاف کے تقاضوں سے ماورا قرار دے کر یکسر مسترد کر کے مقتدر اداروں سے انصاف کے لئے چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا۔ دنیا بھر بشمول پاکستان میں ایسی سزا کی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں سٹیک ہولڈرز میں صرف مظلوم اساتذہ کو ہی نشانہ بنا کر باقی ذمہ داران کو کلین چٹ دی گئی ہے۔ رزلٹ خراب آنے کے جملہِ حقائق سے نہ تو پردہ ہٹایا گیا ہے اور نہ ہی اصل ذمہ داروں کی نشان دہی کی گئی ہے اور تمام غم و غصے کا محور سکول اساتذہ بنایا گیا اگر صرف اساتذہ ہی نتائج کے ذمہ دار تھے تو سکریٹریٹ لیول پر فیڈرل بورڈ امتحانات سے متعلق حادثاتی تبدیلوں پر سرزنش کیوں کی گئی تھی پھر بروقت اساتذہ کو تبدیلوں کے عنوان سے کب آ گاہ کیا گیا تھا بجائے معاملات کو تمام زاویوں سے دیکھنے کے ڈائریکٹ میجر پینلٹیز لاگو کرنے کسی صورت عدل وانصاف کے مطابق نہیں اجلاس میں گورنر گلگت بلتستان وزیراعلی گلگت بلتستان چیف سیکرٹری گلگت اور سکریٹری سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ میجر پینلٹیز کو واپس لینے کے احکامات جاری کریں اور اساتذہ کرام کو شامل کر مستقبل کی منصوبہ بندی کریں تا کہ حقائق پر مبنی منصوبہ بندی سے معیار تعلیم کو بلند کیا جا سکے۔اجلاس میں اس ایشو کو گلگت بلتستان سطح پر اٹھانے کے لئے دس اضلاع کا ہنگامی اجلاس بروز جمعرات طلب کیا گیا تا کہ مظلوم اساتذہ کرام کو عدل وانصاف دلانے کے لئے تمام قانونی آ پشنز کے استعمال کا لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button