ڈینگی وائرس نے آزادکشمیر کا رخ کر لیا، مریضوں کی تعداد1698ہو گی

مظفرآباد(محاسب نیوز)آزاد جموں وکشمیر بھر کے اضلاع میں ڈینگی وائرس بے قابو،نئے 174 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق،ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1698 تک جا پہنچی، ڈینگی وائرس سے مظفرآباد میں اب تک 1191،باغ 113،میرپور 298،جہلم ویلی 16 اور نیلم ویلی 18،سدھنوتی 03،حویلی کہوٹہ 06،جبکہ پونچھ ضلع میں 36،کوٹلی 07 اور بھمبر میں 10 ڈینگی کیسسز رپورٹس ہوئے ہیں سرکر دہ سول سوسائٹی رہنما راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کا محکمہ صحت کی کارکردگی پر اظہار افسوس،وزیر صحت عامہ سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ،آزاد جموں وکشمیر بھر کی عوام کی صحت سے کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں محکمہ صحت عامہ کا عملہ اپنا قبلہ درست کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں وکشمیر بھر کے اضلاع میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اور ہر گلی ہر محلے میں سپرے کروایا جائے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا۔انھوں نے کہا کہ ڈینگی ایک جان لیوا مرض ہے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کر کے ہی اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے حکومت آزادکشمیر ہوائی اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے تاکہ آزاد جموں وکشمیر بھر کی عوام اس جان لیوا وائرس سے محفوظ رہ سکے۔