گلگت بلتستان

سیکورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ کی اورکزئی میں سیکورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

گلگت(محاسب نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ضلع اورکزئی میں سیکورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے جرأت مند سپاہیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر اعلیٰ نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Related Articles

Back to top button