سکردو پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے کو دھر لیا
پولیس نے کامیاب حکمت عملی سے ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 15 لاکھ جعلی کرنسی پکڑ لی

سکردو(کرائم رپورٹ) سکردو پولیس نے کامیاب حکمت عملی سے ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 15 لاکھ جعلی کرنسی پکڑ لی۔ تھانہ حسین آباد کے عملے نے جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے کو دھر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حسین آباد بازار نزد ہمالیہ گشوی بیکری میں گاہک نے خریداری کے بعد دکاندار کو ایک ھزار روپے کا کرنسی نوٹ تھما دیا۔ دکاندار نے خریدار مسمی محمد علی ولد اسمعیل نامی شخص کے دیے ھوئے ایک ہزار روپے کے ایک نوٹ کو مشکوک پایا۔ اس دوران گشت پر مامور کانسٹیبل ولایت علی نے جعلی نوٹ کو قبضے میں لیکر محمد علی مشتبہ کی گاڑی کی تلاشی لی۔ دوران تلاشی مزید 15 جعلی نوٹ پرامد ھونے پر تھانہ حسین آباد سکردو میں ملزم مذکور کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 12/25 بجرم دفعہ 489 B۔ت پ کے تحت ایس ڈی پی او سٹی غلام نبی کی نگرانی میں قانونی کارروائی جاری ہے۔ ڈی آئی جی بلتستان طفیل احمد میر اور ایس ایس پی سکردو کاچو ناصر عباس نے تھانہ حسین آباد کے عملے کو شاباش دیا ہے۔