مظفرآباد

چناری کا طالبعلم اغواء‘6روز گزر نے کے ب اوجود بازیاب نہ ہو سکا

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)اے پی ایس جہلم ویلی میں زیر تعلیم پانچویں جماعت کے طالب علم کو چناری سے ملحقہ گاؤں بانڈی چکاں سے نامعلوم اجرتی اغواء کاروں نے بدوں نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں پر اغواء کر لیا،چھ روز گذرنے کے باوجود طالب علم بازیاب نہ ہو پایا،ورثاء غم سے نڈھال،عوامی حلقوں کا تشویش کا اظہار،وزیر اعظم،چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق انچارج بیت المال ضلع جہلم ویلی سید ماجد کاظمی کے گیارہ سالہ بیٹے وصی حیدر کو چار اکتوبر شام پانچ بجے کے قریب بانڈی چکاں سے نیلے کپڑے والے موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے اغوا کیا،چناری پہنچنے پر بچے کو دوسرے موٹر سائیکل پر مظفرآباد کی طرف لے گئے،اغواء ہونے والے بچے کے والد نے پانچ اکتوبر کے روز تھانہ چناری کو بچے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے درخواست دی لیکن تاحال نہ تو مقدمہ درج ہوا نہ تو ہی بچے کی بازیابی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی،یاد رہے کہ بچے کے اغواء کے دوران کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج کھٹائی پل،دوسری چناری بازار،تیسری ساون پٹرول پمپ اور چوتھی ہٹیاں بالا بازار کی موجود ہے جس میں واضع طور دکھائی دے رہا ہے کہ نامعلوم اغواء کار بدوں نمبر پلیٹ موٹر سائیکل تبدیل کرتے ہوئے بچے کو لیکر جا رہے ہیں،بچے کے والد ماجد کاظمی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے بچے کی بازیابی اور ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

Back to top button