ماجد خان کی زیر صدارت پی اے سی اجلاس‘محکمہ ایلیمنٹری ریکار ڈ کی پڑتال

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) جمعرات کے روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عبدالماجد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (مردانہ) کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ کمیٹی نے دوران رخصت سواری الاوئنس کی خلاف ضابطہ ادائیگی کے حوالہ سے فوری ریکوری کی ہدایت کی۔بلدیہ حدود سے باہر تعیناتی کے دوران کرایہ مکان 30 فیصد کی بجائے 45فیصد ادائیگی پر ریکوری کی ہدایت دیتے ہوئے ریکوری کی سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔مطلوبہ تعلیمی قابلیت کے مغائر بہتر سکیل کی بناء پر زائد خلاف ضابطہ ادائیگی، ریکارڈ پڑتال بصورت دیگر ریکوری کی ہدایت ہوئی۔ پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نے زائد استحقاق ادائیگی تنخواہ،کوالیفیکیشن الاوئنس، پری میچور انکریمنٹ،سواری و کرایہ مکان الاوئنس کے حوالہ سے DDOs متعلقہ کو طلب کر لیا۔کمیٹی نے کمپلائنسز پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں عبدالماجد خان چیئرمین پی اے سی و عاصم شریف بٹ ممبر کمیٹی سمیت عنایت علی سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن/ پرنسپل اکاوئنٹنگ آفیسر، سید فہیم اصغر گیلانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر،سعید اللہ خان نیازی ڈی جی آڈٹ،عبدالحمید سلہریا ڈائریکٹر آڈٹ، طاہراقبال مغل ڈی اے جی نے شرکت کی۔سیکرٹری قانون ساز اسمبلی چوہدری بشارت حسین نے سیکرٹری کمیٹی کے فرائض انجام دیے۔راجہ ضیائالحق ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی و نثاراعوان ڈپٹی سیکرٹری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔




