مظفرآباد

چیف سیکرٹری کی زیر صدارت سیکرٹریزحکومت کا اجلاس،ایکشن کمیٹی سے معاہدہ پر عملدرآمد بارے پراگریس رپورٹس پیش

مظفرآباد (محاسب نیوز/پی آئی ڈی)چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر خوشحال خان کی زیر صدارت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ سیکرٹریز نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد بارے پراگریس رپورٹس پیش کیں۔اجلاس میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے طے شدہ معاہدے کے مطابق اس پر عملدرآمد کیلئے سمریز اور مکتوبات متعلقہ/ مجاز فورمز کو ارسال کی گئیں۔واضح رہے کہ روزنامہ محاسب نے منگل کے روز کی اشاعت میں چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے بروقت خبر لیڈسٹوری کے طور پر شائع کی تھی۔ جس میں یہ واضح کیاگیا تھا کہ چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے سیکرٹریز حکومت کو اپنے اپنے محکمہ جات سے متعلقہ پراگرس رپورٹ مرتب کرے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Related Articles

Back to top button