مظفرآباد

مسلم کانفرنس بانیان تحریک آزادی کی وارث جماعت ہے، سردار عتیق

مظفرآباد /راولپنڈی ()آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے مجاہد منزل راولپنڈی میں مختلف وفود نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سردار ارشد عباسی، سردار افتخار عباسی، سہیل عباسی، خواجہ محمد جاوید، حاجی نسیم عباسی، سیاب عباسی اور دیگر رہنما شامل تھے۔اس موقع پر تنظیمی امور، تحریکِ آزادی کشمیر، خطے کی تازہ سیاسی صورتحال، اور پاکستان و افغانستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس وہ جماعت ہے جس نے ریاست جموں و کشمیر کی آزادی، پاکستان سے الحاق، اور کشمیریوں کے بنیادی حقِ خودارادیت کے لیے ہمیشہ اصولی اور نظریاتی جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس بانیانِ تحریکِ آزادی کی وارث جماعت ہے اور آج بھی کشمیری عوام کی آواز عالمی فورمز تک پہنچانے میں اپنا تاریخی کردار ادا کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button