مظفرآباد

ایکشن کمیٹی اور مطالبات کے حق میں چکار کے تاجروں، طلبہ، سول سوسائٹی کی ریلی

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور اس کے مطالبات کے حق میں چکار میں تاجروں،طلباء،سول سوسائٹی، مختلف جماعتوں کے کارکنان کی ریلی اور شو آف پاور،ایکشن کمیٹی اور مطالبات کے حق میں شرکاء کی نعرہ بازی،29ستمبر کے روز چکار میں مکمل شٹر ڈاؤن کا باقائدہ اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے آبائی سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر چکار میں صدر انجمن تاجران چکار محمد عارف ڈار، سابق ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی چکار سردار فاروق خان، کور ممبر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر راجہ صہیب جاوید، مسلم کانفرنس کے رہنما سردار بلاول خورشید، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے رہنما راجہ عمیر خورشید، یوتھ رہنما ابراہیم خان، فہد مجید سمیت دیگر کی قیادت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کے شرکاء نے آزاد کشمیر کے جھنڈے،بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں تحریریں درج تھیں،شرکاء عوامی ایکشن کمیٹی زندہ باد، آواز دو ہم ایک سمیت مختلف نعرے لگاتے رہے،اس سے قبل چکار عوامی ایکشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں تاجر برادری سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 29 ستمبر کو عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر چکار بازار مکمل بند رکھا جائے گا اور عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر بھرپور سپورٹ کی جائے گی

Related Articles

Back to top button