مظفرآباد

حکومت غیر فعال، بیوروکریسی دفاتر سے غائب، سائلین کو مشکلات کا سامنا

مظفرآباد (رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان) حکومت غیر فعال،بیوروکریسی دفاترز سے غائب شہر اقتدار میں مہنگائی کا سیلاب عام غریب شہری مسائل کے حل میں بے بس کوئی پرسان حل نہیں۔ سرکاری دفاتر ز ہوٹلوں دکانوں گھروں چوکوں چوراہوں میں کون بنے گا وزیراعظم یا انوار الحق ہی وزیراعظم رہیں گے۔ سیاسی کارکنوں کی طرف سے چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی جماعت کا وزیراعظم اور ن لیگ والے اپنی جماعت کا وزیراعظم بننے کی باتیں کررہے ہیں تمام شہری شدید مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ جس طبقہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی وزیراعظم سے کوئی غرض نہیں ہے جو وزیراعظم ہو ہمارے کام کوئی نہیں کرے گا۔ لیکن ہمیں مہنگائی سے بچایا جائے کیونکہ شدید مہنگائی نے ہمیں بے بس کردیا ہے۔ نظام زندگی چلانا مشکل ہوجاتا ہے حکمران ہم غریبوں کے حال پر رحم کریں۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کردار ادا کرے۔

Related Articles

Back to top button