مسلم کانفرنس غربی باغ کا اجلاس، سردار عتیق کے موقف کی تائید و توثیق

دھیرکوٹ(محاسب نیوز)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس غربی باغ کاایک مشاورتی اجلاس مسلم کانفرنس کے سینئرعہدیداروں،میجر(ر)نصراللہ خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں مسلم کانفرنس کے سینئرعہدیداران عرفان عباسی،راجہ منیرخان اوردیگرسینئرعہدیداران و ممبران مجلس عاملہ نے شرکت کی۔اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کئے گئے اعلامہ کے مطابق آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا یہ اجلاس گزشتہ دنوں عوامی احتجاج کے دوران اور قبل ازیں غیر ملکی، قومی، علاقائی، سوشل میڈیا کے مختلف چینلز/میڈیا ہاؤسز کو دئے گئے انٹرویوز اور مختلف ٹاک شوز کے دوران آزاد کشمیر کے عوام کی درست رہنمائی اور تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں قومی امنگوں کے عین مطابق بیانیے اور درست موقف پر قائد و صدر مسلم کانفرنس جناب سردار عتیق احمد خان صاحب کی فہم وفراست اور تدبر اور دور اندیشی پر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ اجلاس عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور لاک ڈاؤن کے دوران آزاد کشمیر پولیس فورس کے جوانوں کی شہادت اور ان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک اور سویلین کی شہادت پر صدر مسلم کانفرنس کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔یہ اجلاس وفاقی و آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں اور سرکاری افسران کو بے رحمی سے زخمی کرنے، ان کی نقدی، اور دیگر قیمتی اشیاء سمیت کوہالہ پولیس چوکی اور دیگر مقامات سے بھاری تعداد میں سرکاری اسلحہ اور دیگر اشیاء کی چوری پر ابھی تک کسی بھی قسم کی کاروائی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلفور مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔