مظفرآباد

انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن، 10 دکانیں سیل‘قصاب گرفتار(سرکاری انراخ منصفانہ نہیں‘ مٹن اینڈ بیف ایسوسی ایشن)

مظفرآباد (خبر نگار خصوصی) ضلعی انتظامیہ کا مہنگا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 10 قصاب گرفتار 10 دکانیں سیل کر دی گئیں متعدد قصاب انتظامیہ کے آنے کی خبر ملتے ہیں دکانیں بند کر غائب ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے مہنگا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو کسی صورت معاف نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر احمد قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حماد بشیر نے پولیس نفری کے ہمراہ مٹن مارکیٹ سمیت اولڈ سیکرٹریٹ بنک روڈ سمیت مختلف مقامات پر قصابوں کی دکانوں پر اچانک معائنہ کیا اور موقع پر عوامی شکایت پر مہنگا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو گرفتار کر کے دکانیں سیل کردی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے قصابوں کے خلاف آپریشن کو عوامی حلقوں میں زبردست پذیرائی ملی ہے۔ سیاسی سماجی سول سوسائٹی کے زعما نے محمد عمران، بشیر احمد، بشارت جگوال، ظہیر قریشی، نور محمد، فقیر اللہ و دیگر نے کہا ہے کہ قصاب بڑے ظالم ہیں جو نہ تو معیاری گوشت فروخت کرتے ہیں نہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹی کی ریٹ لسٹ پر عمل کرتے ہیں۔ ماہ مقدس میں گوشت مہنگا کرنے کیلئے انتظامیہ کو دکانیں بند کر کے بلیک میل کرتے ہیں اس لیے ان قصابوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں روزانہ کی بنیاد پر ان کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے عوام بھی انتظامیہ سے تعاون کرے اور زائد نرخ وصول کرنے والے قصابوں کے خلاف شکایت درج کرائے۔

Related Articles

Back to top button