مظفرآباد

صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی

نیلم(پی آئی ڈی) کریکٹر ایجوکیشن کے زیر اہتمام تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے منعقدہ اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں تعلیمی شعبے کے نمائندے اور اساتذہ کرام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ورکشاپ کا اہتمام کریکٹر ایجوکیشن نے کیا جس کا مقصد جدید تدریسی طریقوں، طلبہ کی نفسیات اور کلاس روم مینجمنٹ جیسے موضوعات پر تربیت فراہم کرنا تھا۔ تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPIسید مبشر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے روشن مستقبل کے معمار ہیں اور ان کی تربیت تعلیم کے معیار کو بلند کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ انھوں نے اساتذہ کو تلقین کی کہ نشست میں سیکھی گئی جدید تدریسی تکنیکوں اور سیکھنے کے جدید رجحانات کو اپنے تدریسی عمل میں شامل کریں تاکہ طلبہ کی فکری اور علمی ترقی کو فروغ ملے۔صدرتقریب اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ منشاء انجم نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں مسلسل پیشرفت اور تربیت نہ صرف استاد کی ذاتی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہے بلکہ مجموعی طور پر تعلیمی نظام کو بھی مضبوط کرتی ہے۔ انھوں نے تمام شرکاء کو ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ حاصل ہونے والا علم قوم کی خدمت میں کام آئے گا

Related Articles

Back to top button