گلگت بلتستان

ثمر عباس قذافی،شیرین کریم، بشارت یزدانی کا دنیور میڈیا سنٹر کا دورہ

دورہ کے موقع پردنیور میڈیا سنٹر آمد پر میڈیا سنٹر کی ٹیم نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا

دنیور (پ،ر)یونین آف جرنلسٹس گلگت کی نو منتخب کابینہ میں حلقہ تین سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں نے دنیور میڈیا سنٹر کا خصوصی دورہ کیا۔ وفد میں جنرل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹس گلگت ثمر عباس قذافی، نائب صدر شیرین کریم اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشارت یزدانی شامل تھے۔دنیور میڈیا سنٹر آمد پر میڈیا سنٹر کی ٹیم نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں ہار پہنائے گئے اور خیرمقدمی کیک کاٹا گیا۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران صحافتی امور، میڈیا کے چیلنجز اور علاقائی صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نو منتخب عہدیداران نے اس موقع پر کہا کہ یونین آف جرنلسٹس گلگت کے پلیٹ فارم سے دنیور میڈیا سنٹر کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے دنیور تحصیل کے صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپس اور ٹریننگ پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز مقامی صحافیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور صحافت کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔آخر میں دنیور میڈیا سنٹر کی جانب سے مجاہد حسین نے معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور دنیور میڈیا سنٹر کے ساتھ ان کے تعاون اور حوصلہ افزائی کو سراہا

Related Articles

Back to top button