گلگت بلتستان

ریسکیو1122جوٹیال سب آفس کا قیام وقت کی فوری ضرورت ہے،حافظ حفیظ الرحمن

نااہل صوبائی حکومتوں نے مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت کے عوامی مفاد کے پالیسیوں کو ختم کرنے کے باعث عوامی مفادات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے،حافظ حفیظ الرحمن

گلگت(پ۔ر)سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نااہل صوبائی حکومتوں نے مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت کے عوامی مفاد کے پالیسیوں کو ختم کرنے کے باعث عوامی مفادات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔جوٹیال میں 1122 کے سب سٹیشن کو ختم کرنے سے عوامی نقصانات کھل کر سامنے آرہے ہیں,جوٹیال میں حالیہ آتشزدگی کے دوران ریسکیو 1122 کی آگ بجھانے کی گاڑیاں بروقت نہیں پہنچ سکیں جس کے باعث محنت مزدوری سے باعزت روزی کمانے والے تاجروں کو کروڈوں کا نقصان اٹھانا پڑا اور نااہل صوبائی حکومت کی نااہل پالیسیاں کھل کر سامنے آگئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت میں گلگت شہر کے بے ہنگم ٹریفک کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اہم ادارے کو بروقت کاروائی سر انجام دینے کیلئے جوٹیال میں سب آفس کا قیام عمل لایا گیا۔جوٹیال سب آفس نے جوٹیال اور ملحقہ علاقوں میں ہر طرح کی ایمرجنسی میں بروقت عملی کردار کے زریعے عوامی خدمات سر انجام دییے۔ٹریفک کی بیہنگم صورتحال اور شہر کے وسط سے جوٹیال تک کی دوری کو سامنے رکھتے ہوئے حالیہ آتشزدگی جیسے واقعات میں عوامی نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے جوٹیال سب آفس کا قیام وقت کی فوری ضرورت ہے لہذا متعلقہ ادارے فوری طور پر جوٹیال سب آفس کے بحالی میں اپنا کردار ادا کریں اور نااہل صوبائی حکومت اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے متاثرین کی مالی مدد کریں۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) سابق دور حکومت میں ریسکیو 1122 کی آگ بجھانے والی گاڑیوں میں فوری پانی کی بھرائی کیلئے مختلف جگہوں میں واٹر ہاڈرنٹس لگانے کی اہم عوامی سکیم کو ختم کرکے عوام کے ساتھ ظلم کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 جیسے عوامی اداروں کو بروقت عوامی خدمات کے اصولوں کو سامنے رکھ کر پالیساں ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ 1122 کے ادارے اور تربیت یافتہ عملے نے اہم خدمات سر انجام دے ہیں۔بہترین انتظامی فیصلوں کے زریعے اس اہم عوامی خدمات کے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اس واقعے کا فوری نوٹس لیں جوٹیال سب آفس کو بحال کریں تاکہ آتشزدگی یا دیگر کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال میں یہ سب آفس اپنی بروقت خدمات ادا کرسکے۔

Related Articles

Back to top button