گلگت بلتستان

کاشان قتل میں ملوث2ملزمان گرفتار، باقی کی تلاش جاری ہے، SSPگلگت

راجہ کاشان کی ایک ملزم (تیسرا ملزم) نے کرداد کشی کی جس پر دو ملزمان نے راجہ کاشان سے جنسی زیادتی کیلئے اس پر دباؤ ڈالا اور مبینہ طور پر ھوائی فائرنگ کی جس پر ملزمان کے بقول راجہ کاشان خوف زدہ ہوکر دریا میں کود گیا،ایس ایس پی گلگت

گلگت (بیوروچیف)گلگت اندھے قتل کا سراغ مل گیا،کاشان قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار،باقی کی تلاش جاری،دوران تفتیش ملزمان نے اھم انکشافات کر لیں،مذید تفتیش جاری ہے،نعش کی تلاش ہے جلد دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ایس ایس پی گلگت اسحاق حسین کا میڈیا کو بریفنگ،ایس ایس پی گلگت اسحاق حسین نے کہا ہے کہ راجہ کاشان قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے ایس ایس پی گلگت اسحاق حسین کے مطابق راجہ کاشان کی ایک ملزم (تیسرا ملزم) نے کرداد کشی کی جس پر دو ملزمان شاہد حسین اور شہران علی نے راجہ کاشان سے جنسی زیادتی کے لیے اس پر دباؤ ڈالا اور مبینہ طور پر ھوائی فائرنگ کی جس پر ملزمان کے بقول راجہ کاشان خوف زدہ ہوکر دریا میں کود گیا۔ایس ایس پی گلگت اسحاق حسین کے مطابق ابھی یہ طے نھیں ھو سکا ہے کہ ملزمان نے راجہ کاشان کو گولی ماری ھے یا نھیں کیونکہ جب تک جسد خاکی نھیں ملتی ھے۔تب تک کانفرم بات نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی ناظم پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے آج ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔جو بھی حقائق سامنے آئیں گے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پائیدار قیام آمن کے ساتھ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا اولین ترجیح ہے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شامل ہے جلد منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنیکے لیئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیں گے اور علاقے کو منشیات فروشوں سے پاک علاقہ بنائیں گے

Related Articles

Back to top button