گلگت بلتستان

چیف کورٹ GBمیں دیوانی و فوجداری نوعیت کے مختلف مقدمات پر سماعت

انصاف کی فراہمی میں نہ صرف تیزی لائی جائے گی بلکہ شفافیت، قانون کی حکمرانی اور عوامی اعتماد کی بحالی کو بھی ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا،چیف کورٹ گلگت بلتستان

گلگت (پ۔ر)گلگت بلتستان چیف کورٹ نے پیر کے روز سنگل اور ڈویژن بینچوں میں دیوانی و فوجداری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے مجموعی طور پر 32 مقدمات کے فیصلے سنا کر نمٹادیے۔تفصیلات کے مطابق، چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جناب جسٹس علی بیگ نے سنگل بینچ میں ایک مقدمہ پر فیصلہ محفوظ کیا، جبکہ جسٹس ملک عنایت الرحمن کی سربراہی میں جسٹس جوہر علی خان پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے 31 مقدمات کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ان پر فیصلے محفوظ کرلیے۔معزز عدالت عالیہ گلگت بلتستان چیف کورٹ، چیف جسٹس جناب جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں، عوام کو گھر کی دہلیز پر سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔ عدالت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں نہ صرف تیزی لائی جائے گی بلکہ شفافیت، قانون کی حکمرانی اور عوامی اعتماد کی بحالی کو بھی ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔چیف کورٹ گلگت بلتستان کی جانب سے مقدمات کے فوری فیصلے اور زیر التوا مقدمات کی کمی کی پالیسی خطے میں عدلیہ کی شاندار کارکردگی اور عوام دوست اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے، جسے عوامی وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

Related Articles

Back to top button