گلگت بلتستان
معاون خصوصی اطلاعات کا قاری محمد نوید احمد اورکریم نزاری کی وفات پر اظہار افسوس
غم کی اس گھڑی میں وہ غمذدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،معاون خصوصی اطلاعات کا تعزیتی پیغام

گلگت(محاسب نیوز)وزیراعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، ایمان شاہ نے اہلسنت و الجماعت کے سیکریٹری جنرل محمد نواز کے صاحبزادے اور سینئر صحافی وقار راجپوت کے بڑے بھائی قاری محمد نوید احمد کی اچانک رحلت اور مشہور سماجی شخصیت اور فوٹو گرافر کریم نزاری کی اچانک رحلت پر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔معاون خصوصی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں وہ غمذدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔