ابیٹ آبادتازہ ترین

اوگی ڈگری کالج کے طلباءکا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ روڈ بلاک

اوگی (نامہ نگار)اوگی ڈگری کالج روڈکی تباہی، کالج سے کئی بی ایس ڈیپارٹمنٹس کی بندش اور کالج ٹرانسپورٹ سے محرومی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں طلباءسراپا احتجاج بن گئے۔ کالج طلباءنےجامعہ سعیدیہ کے پاس سے ایک جلوس نکالا، شرکائے جلوس نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ میلاد چوک اوگی پہنچ کر شرکاءجلوس نے روڈز بلاک کرکے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی اور تقاریر کیںمظاہرین سے خطاب میں امان اللہ جدون دیگر طلباءنمائندوں نے کہا کہ کالج روڈ عرصہ دراز سے تباہ ہے، کالج سے سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولت چھین لی گئی ہے پہلے کالج کے پاس دوبسیں تھین لیکن اسوقت ایک بھی بس موجود نہیں ہے جبکہ کئی بی ایس ڈیپارٹمنٹس بھی بلاجواز بند کر دیے گئے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ہم بار بار مطالبات کررہے ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے اس لیے اپنے جائز مطالبات کے حق میں جلسہ جلوس پر مجبور ہوئے ہیں،اس دوران اسسٹنٹ کمشنر اوگی وقاص مسعود چوہدری اور ڈی ایس پی وحید خان نے طلباءنمائندوں سے مذاکرات کیے اور ان کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کے بعد طلباءپُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ دریں اثناءایوانِ تجارت کے صدر عطا اللہ تنولی نے بھی یقین دہانی کرائی کہ ایم پی اے میرا چھوٹا بھائی ہے، ان شاءاللہ کالج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔وگرنہ آئندہ ہم بھی آپکےشانہ بشانہ احتجاج میں شامل ہونگے

Related Articles

Back to top button