مظفرآباد

وارث گیلانی کا عشائیہ، پارٹی رہنماؤں کاقیوم نیازی پر مکمل اعتماد کا اظہار

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سید وارث علی گیلانی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی قیادت، ضلعی نمائندگان اور کارکنان کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد، جنرل سیکرٹری میر عتیق،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی انصر پیرزاہ کورکمیٹی کے ارکان، سابق ٹکٹ ہولڈران، کونسلرز مظفرآباد، ضلعی رہنما اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔عشائیے کا مقصد پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزیدمستحکم بنانا اور قیادت و کارکنان کے مابین تعلقات کو فروغ دینا تھا۔تقریب کے دوران شرکاء نے قائد پاکستان عمران خان کی قیادت اور ان کی قوم، آئین و قانون کی بالادستی، اور حقیقی آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکاء نے کہا کہ عمران خان آج ملک میں عوامی امنگوں کے حقیقی ترجمان بن چکے ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ ہیتمام قیادت و کارکنان نے اس موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ متحد و منظم ہو کر تحریک انصاف کے نظریے کو گھر گھر پہنچائیں گے۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مستقبل میں پارٹی کے اندرونی روابط کو بہتر بنانے، کارکنان کے ساتھ براہِ راست رابطے بحال کرنے اور ناراض رہنماؤں کو منانے کے لیے باقاعدہ حکمتِ عملی ترتیب دی جائے گی۔شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے جس کا مقصد ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوامی خدمت اور ریاست مدینہ کے اصولوں پر مبنی نظام کی تشکیل ہے۔آخر میں سید وارث علی گیلانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی اور اتحاد ہی عمران خان کے مشن کی کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے کارکنان عمران خان کے نظریے پر عمل پیرا رہیں گے اور تحریک انصاف کو آئندہ انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سید وارث علی گیلانی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی قیادت بشمول اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد،ممبران کورکمیٹء، سابق ٹکٹ ہولڈران، کونسلر صاحبان مظفرآباد و کارکُنان عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ جملہ قیادت و کارکنان کا قائد پاکستان عمران خان اور صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد و اتفاق قائد پاکستان عمران خان کی لازوال قربانیوں پر بھرہور خراج تحسین پیش کیاقیادت و کارکنان کا قائد پاکستان عمران خان و نظریہ عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا عزممستقبل میں قیادت و کارکُنان کے درمیان رابطے کے فقدان کو منقطع کر کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام ناراض کارکنوں کیساتھ روابط قائم کرنے پر بھی اتفاق۔

Related Articles

Back to top button