مظفرآباد

میرپور‘بااثر افراد کا مظلوم شخص کی 80کنال اراضی،گندم پر قبضہ‘5مکان مسما ر کر دیئے

میرپور(بیورو رپورٹ)پکھڑال ضلع میرپور کے رہائشی محمد اشتیاق نے کہا ہے کہ ہماری جان کو خطرہ ہے افضل پور پولیس قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی ہمارے پانچ مکانات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے گھر کا سامان اور 80 کنال زمین پر لگی گندم کی فصل چوری کرتے ہوئے رقبہ پر قبضہ بھی کر لیا ہے، پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 22 اکتوبر کو صبح دس بجے مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا جسکی رپورٹ افضل پور تھانہ میں درج کرائی گئی حملہ آور پنجاب کے ضلع جہلم سے آئے تھے مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی محمد اشتیاق نے کہا کہ حملہ کے روز رات کے وقت برسالی بیلہ میں ہمارے رقبہ پر تعمیر شدہ پانچ مکانات جن میں ایک دو منزلہ گھر بھی شامل تھا کو چار مقامی ملزمان نے دیگر افراد کے ساتھ ملکر نہ صرف مسمار کر دیا بلکہ مکانات کا میٹریل بھی اٹھا کر لے گئے اور ہماری زمین پر قبضہ کر لیا جسکے تمام کاغذات ہمارے پاس موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں لاکھوں کا نقصان پہنچانے والے دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس بااثر شخصیات کی پشت پناہی کی وجہ سے ان پر ہاتھ نہیں ڈال رہی انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہونے والی دوسری بڑی کاروائی جسمیں ہمیں پچاس لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا لیکن پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ تک درج نہیں کیا، محمد اشتیاق نے پولیس کے اعلی حکام اور چیف جسٹس آزادکشمیر سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

Back to top button