میرپور‘تعلیمی بورڈ کاای مارکنگ تجربہ ناکام،رٹہ مافیا کی چیخیں،طلباء پریشان

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)ای مارکنگ نے رٹہ مافیا کی چیخیں نکال دیں۔سرکاری تعلیم اداروں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کھلی کر سامنے آ گئی،تعلقات،سفارش اور زر کی چمک سے نسل نو کا مستقبل تاریک کرنے والے شعبہ پیغمبروں سے وابستہ افراد جو صرف ریاستی عوام کے خون پسینے سے حاصل ہونے والے ٹیکسز سے تنخواہیں ہڑپ کر کے شرح تعلیم کے لیے شہر قاتل بنے ہوئے تھے کے لیے ایک مارکنگ آئینے کی حیثیت اختیار کر گئی،ای مارکنگ پر اعتراض اٹھانے والے رٹے کو چھوڑ کر اصل معنوں میں پڑھائی کی طرف آئیں۔رٹا مافیا کا کہنا ہے کہ اس سال میرپور بورڈ (BISE Mirpur, AJK) نے نہ صرف فرسٹ ائیر کا رزلٹ تاخیر سے جاری کیا بلکہ ای-مارکنگ (E-marking) کے پہلے تجربے نے طلباء کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ نہ جانے کس بنیاد پر، اس بار ہزاروں طلباء کے نمبرات غیر متوقع طور پر کم آئے ہیں، جبکہ سپلیوں (Supply Exams) کی تعداد پچھلے سالوں کے مقابلے میں انتہائی زیادہ رہی ہے۔




