مظفرآباد
مرغ مارکیٹ میں رکشوں،موٹر سائیکلوں کی غیر قانونی پارکنگ‘ٹریفک جام

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی) دارالحکومت کی معروف مرغ مارکیٹ رکشوں موٹر سائیکلوں غیر قانونی پارکنگ کے نرغے میں ٹریفک جام شہریوں تاجروں کو مشکلات کا سامنا ون وے ٹریفک کے قانون پر پولیس ضلعی انتظامیہ سے اس مرغ مارکیٹ میں غیر قانونی پارکنگ ون وے ٹریفک کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ تاجروں،طارق اعوان، راجہ عدالصبور،آصف اعوان نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد،ایس ایس پی مظفرآباد اور ایس پی ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مرغ مارکیٹ میں ون وے ٹریفک قانون پر سختی سے عملدرآمد کرائیں اور سارا دن پارکنگ پر پابندی عائد کریں رکشوں موٹر سائیکلوں کیلئے مارکیٹ سے باہر جگہ مختص کی جائے ان کی وجہ سے سارا دن ٹریفک کے مسائل رہتے ہیں جس سے تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔




