راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی بحیثیت وزیراعظم نامزدگی کا آزداکشمیر میں بھرپور خیرمقدم

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیرحسین اعوان) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور کے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فیصل ممتاز راٹھور سوموار کو وزیراعظم آزادکشمیر کا حلف لیں گے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی شرکت بھی حلف برداری کی تقریب میں متوقع ہے۔ حلف برداری کی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی جار ہی ہے آزادکشمیر بھر میں پیپلزپارٹی کے جیالے جشن منا رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتون کے کارکن اور عوام ملازمین توقعات وابستہ کر لیں اب 8ماہ کے عرصہ کیلئے فیصل ممتاز راٹھور کیلئے بحیثیت وزیراعظم بڑی ذمہ داریاں عائد ہیں صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی صحت خراب ہے۔ سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے حلف لیں گے پیپلزپارٹی پاکستان کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی مظفرآباد آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ مظفرآباد بھر میں پیپلزپارٹی کے جھنڈوں کو لہرایا جا رہا ہے اور راجہ ممتاز راٹھور سمیت قائدین کے پینا فلیکس لگائے جا رہیہ ہیں سوشل میڈیا پر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو بھرپور مبارکباد وں کا سلسلہ بھی جاری ہے آزادکشمیر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن کا دیرینہ مسئلہ انوارالحق چوہدری اور راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے منظوری دی لیکن تاحال پنشن اے جی آفس کے ذریعے نہیں مل رہی ہے عوامی ایکشن کے ساتھ مذاکرات میں راجہ فیصل ممتاز را ٹھور شامل تھے اور انہوں نے بھی بھردار کردار ادا کیا ہے۔ اب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد بھی بڑا چیلنج ہوگا گزشتہ اڑھائی سالوں سے وزیراعظم سیکرٹریٹ اور ہاؤس کے دروازے کارکنوں اور عوام پر بند تھے کیا وہ اب کھل جائیں گے جس میں سب سے اہم مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ اور موجودہ کابینہ کو مختصر رکھنا شامل ہے۔




