انوار الحق فرشتہ صفت، طرز حکمرانی کو عوامی خدمت کے تابع بنایا، اظہر صادق

ڈڈیال /میرپور (پی آئی ڈی)آزاد کشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری اظہر صادق نے کہاہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق فرشتہ صفت انسان ہیں جنھوں نے آزاد کشمیر میں طرز حکمرانی اور حکومتی وسائل کو صحیح معنوں میں عوامی خدمات کے تابع کیا، آزاد کشمیر میں ایک ارب روپے کا ہیلتھ پیکج دیا جس کے تحت تحصیل ڈڈیال میں ہیلتھ کے شعبہ میں 40 نئی آسامیاں تخلیق ہوئیں اور ان پر میرٹ کے مطابق تقرریاں عمل میں لائیں۔ اوناع بنیادی مرکز صحت مکمل طور پر فنکشنل ہوچکا ہے جس میں خاتون ڈاکٹر دیگر تربیت یافتہ عملہ اور ضروری ادوایات بھی موجود ہیں جس سے علاقہ کے عوام کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات ان کی دہلیز پر ملیں گی،یونین کونسل اوناع میں ٹیکنیکل کالج جلد قائم کریں گے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تمام سپیشلسٹ ڈاکٹرزاور عملہ دن رات علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔اہلیان علاقہ ڈڈیال نے مجھے الیکشن میں بھرپور کامیاب کروایا میں نے ساڑھے چار سالوں میں دن رات ڈڈیال کی تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا ہوا ہے آمدہ الیکشن میں عوام سوچ سمجھ کر کارکردگی کی بنیاد پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل اوناع میں پہلے بنیادی مرکز صحت کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔




