مظفرآباد

قومی منصوبہ ماکڑی بائی پاس روڈ،ماکڑی چہلہ پل کی تعمیر کا مطالبہ

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی)دارالحکومت مظفرآباد کا قومی منصوبہ ماکڑی بائی روڈ اور ماکڑی تا چہلہ پل کی تعمیر کا مطالبہ زور پکڑ گیا بڑھتی آبادی اور ٹریفک کے مسائل کے باعث اس بائی پاس سڑک کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے طارق آباد بائی پاس سڑک ماکڑی بائی پاس بنائی جائے۔ تاکہ دارالحکومت جس کی خوبصورتی ٹریفک کے باعث مانند پڑ چکی ہے کا خاتمہ ہو سکے۔ ایم سی ڈی پی کا یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے چہلہ پل بھی خطرناک حالت میں ہے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اطہار مسلم لیگ ن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور میونسپل کونسلر ندیم پلہاجی، کونسلر حفیظ قریشی، کونسلر ارسلان میر، کونسلر حسن منظور نے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد شہر میں ٹریفک کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام مسائل کا شکار ہو رہے ہیں اسلیے طارق آباد سے ماکڑی کہوڑی بائی پاس منصوبہ انتہائی ضروری ہے مظفرآباد میں اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ممبران اسمبلی کردار ادا کریں۔

Related Articles

Back to top button