6ستمبرتاریخ میں روشن باب کی حیثیت رکھتا ہے، مختار عباسی

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے آرگنائزر امیدوار اسمبلی حلقہ نمبرتین سردار مختار احمد خان نے کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتا ہے۔چھ ستمبر 1965کو پاکستانی فوج نے ہندوستان کے خلاف وہ تاریخ رقم کی جو صدیوں یا درکھیجائے گی۔ پاک فوج نے ہمت اور جرت کے وہ کارہائے نمایاں سرانجام دیئے جو تاریخ میں انمٹ نقوش چھوڑ گئے۔ چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے ایک بیان میں سردار مختار احمد خان نے کہا کہ سپہ سالار پاکستان فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج میں اپریشن بینان المرصوص میں 1965کی یاد تاز کردی۔ پاک فیضائیہ نے 1965میں جس کارکردگی کا مظاہر ہ کیا تھا۔ اپریشن بینان المرصوص نے رافیل سمیت بھارت کے کئی طیارے گرا کر ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ اس خطہ میں برتری رکھتی ہے۔ اب بھی فوج ملکی دفاع میں مکمل طور پر پرعزم ہے۔ کشمیری اور ملت اسلامیہ پاکستان پاک فوج کی پشت پر ہیں۔ فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور انہیں عوامی حمایت حاصل ہے۔