مظفرآباد

کھلانہ ویلی کنڈری میں کیفے کشمیر لیگ کا انعقاد،کھلانہ کنگ نے میدان مار لیا

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)جہلم ویلی لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مضافاتی علاقہ کھلانہ ویلی کنڈری کے مقام پر منعقد کیفے کشمیر لیگ سیزن تھری کے فائنل میچ کی ٹرافی کھلانہ کنگ نے ارٹلری الیون کو شکست دیکر اپنے نام کر لی، کھلانہ کنگ کیفے کشمیر سیزن تھری کی چیمپئن بن گئی، کیفے کشمیر لیگ سیزن تھری کا فائنل میچ ارٹلری الیون اور کھلانہ کینگ کے درمیان کھیلا گیا ٹاس جیت کر ارٹلری الیون نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کھلانہ کینگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 156 رنز کا ہدف دیا، کھلانہ کنگ کی طرف سے قادر کشمیری 74رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جواب میں ارٹلری شروع سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، مقررہ ہدف پورا نہ کر سکی اسطرح کیفے کشمیر لیگ سیزن تھری کا فائنل جیت کر کھلانہ کنگ سی کے ایل سیزن کی تھری چیمپئن بن گئی،اس سے قبل کیفے کشمیر لیگ سیزن تھری کا پہلا سیمی فائنل کھلانہ کنگ اور چک سٹار کے درمیان کھیلا گیا چک سٹار نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،کھلانہ کنگ نے مقررہ اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر 127 رنز کا چک سٹار کو ہدف دیا، کھلانہ کنگ کی طرف ریحان 35 سکور کرکے نمایاں رہے جواب میں چک سٹار نے مقررہ اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر 82رنز بنا سکی، چک سٹار کی جانب سے فیضان نے36 رنز بنائے، پہلے سیمی فائنل کے مین آف دی میچ ریحان قرار پائے دوسرا سیمی فائنل اوورسئیز فالکن اور ارٹلری الیون کے درمیان کھیلا گیا ارٹلری نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا مقررہ اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر اوورسئیز فالکن کو جیتنے کیلئے 171رنز کا ایک بڑا ٹارگٹ دیا ارٹلری الیون کی جانب سے عمرشاہ نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے 19 چھکوں کے ساتھ 134 رنز بنائے اور ایک ہی اوورز میں چھ گیندوں پر چھ چھکے لگائے،جواب میں اوورسیز فالکن نے 171 کے تعاقب میں بھی آچھی بیٹنگ کی مگر سنسنی خیز مقابلے کے بعد 163 رنز بنا سکی اوورسیز فالکن کی جانب سے ملک نثار کے آؤٹ ہو جانے کے بعد فالکن رن ریٹ برقرار نہ رکھ سکی،ملک نثار 98 کے سکور پر آوٹ ہو گئے دوسرے سیمی فائنل کے مین آف دی میچ ارٹلری الیون کے عمرشاہ قرار پائے، اس طرح کیفے کشمیر لیگ سیزن تھری میں ارٹلری الیون اور کھلانہ کنگ نے فائنل کیلئے کوالیفائیڈ کیا،فائنل میچ ارٹلری الیون اور کھلانہ کنگ کے درمیان کھیلا گیا، کیفے کشمیر لیگ سیزن تھری میں کل 16 ٹیمیں شامل تھی کیفے کشمیر لیگ سیزن تھری کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی کیفے کشمیر لیگ کے چیف ایگزیکٹو چوہدری طارق ساگر تھے،فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری طارق ساگر نے کہا کہ کھیل کی سرگرمیاں معاشرے کی ترقی کی علامت ہوتی ہیں تخلیقی ذہنوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں بہت ضروری ہیں کھیلوں کی میدان آباد کرنیوالے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں جن علاقوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران رہتے ہیں جہلم ویلی کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے توجہ دینے کی ضرورت ہے پڑھائی، لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہے کھیلوں میں حصہ لینا، تعلیم وتربیت کا ایک حصہ ہے،ہار جیت کھیل کا حصہ کھیلوں کے راستے دوستی کے ناطوں میں بدلنے چائیں، کھلانہ ویلی میں علاقائی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لیے گراؤنڈ کی اشد ضرورت ہے انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کھلانہ ویلی کے نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا گا

Related Articles

Back to top button