مظفرآباد

افغانستان بھارت کا حشر دیکھ کر مہم جوئی کرے، منیر قریشی، منیب قریشی

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر) (ر) سیکشن آفیسر مالیات محمد منیر قریشی و میونسپل کونسلر منیب قریشی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ افغانستان بنیان مرصوص میں بھارت کا حشر دیکھ کر پاکستان کے خلاف کوئی مہم جوئی کرے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے جو کرارہ اور کڑہ جواب بھارت کو دیا تھا افغانستان بھی یہ یاد رکھے اگر رہ اپنے مضموم حرکتوں سے باز نہ آیاتو اس کا حال بھی بھارت سے بد تر ہو گا۔ منیر قریشی و منیب قریشی نے کہ کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور پاک فوج افغانستان کے عوام کو اپنا برادر ملک سمجھتے ہیں اس لیے سخت ہاتھ ڈالنے سے گریز کیا جا ر ہا ہے لیکن برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے بار ہا سپہ سالار پاکستان فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر افغان قیادت کو یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی پشت پناہی نہ کرے لیکن افغان حکومت با ز نہیں آرہی کے پی کے، بلوچستان اور اب اسلام آباد میں بھی خود کش دھماکوں کے پیچھے افغان ہیں اگر فیلڈ مارشل نے رد عمل دیا تو افغانستان نیست و نابود ہو جائے گا بھارت جو کہ ایک ایٹمی ملک ہے اگر وہ پاک فوج کا مقابلہ نہیں کر سکا تو افغانستان کیا چیز ہے۔

Related Articles

Back to top button