حکومت کھویا اعتماد بحال کر پائے گی؟ عوام کی وزیراعظم سے امیدیں

پٹہکہ(جاوید عباسی سے)آزاد کشمیر میں فیصل ممتاز راثھور کی قیادت میں بننے والی حکومت عوام کا کھویا ہوا اعتماد بحال کرے گی عوام نے نئی قائم ہونے والی حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ کر لیں آزاد کشمیر کی عوام نے انوار الحق کے دور حکومت کو سیاہ ترین دور قرار دیا کسی پارٹی کی حکومت سے عوامی مسائل کا خاتمہ ہو گا انوار الحق نے نظام کو جھکڑ کر رکھا ہوا تھا جس سے عام آدمی ناخوش تھے اب نئی حکومت کس طرز پر چلے گئی فیصل راٹھور کتنے کامیاب وزیر اعظم تصور ہوں گے آنے والے دنوں میں صورتحال سامنے آ جائیگی کشمیری عوام نے راجہ فیصل ممتاز کا بطور وزیر اعظم منتخب ہونا نیک شگون قرار دیا لائق اور معاملہ فہم انسان ہیں آزاد کشمیر میں جاری افراتفری جس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات اور بہت سارے معاملات جس کو حل کرنے میں فیصل ممتاز راثھور پیش پیش رہے امید ہے یہ عوام کے لیے اچھی امید کی کرن ثابت ہوں گے مختصر کابینہ اور وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد پہلے خطاب کو عوام میں بھر پور پذیرائی ملے تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر خالصتاً پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہونے سے آزاد کشمیر میں عوامی مسائل حل ہوں گے سابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے کچھ اقدامات اچھے لیکن ان کے طرز حکومت سے لوگ ناخوش تھے فیصل ممتاز کے وزیر اعظم منتخب ہونے کو عوامی حلقے قدر کی نگاہ سے دیکھنے لگے جن کا کہنا ہے کہ پارٹی میں لائق تریں اور معاملہ فہم انسان ہیں ان کی قیادت میں قائم حکومت عوامی مسائل کو حل کرے گی پارٹی کارکنان بھی قیادت کے اس فیصلے کو بہترین قرار دینے لگے جن کا موقف ہے کہ اب آزاد کشمیر کے اندر تعمیر و ترقی کا بول بالا ہو گا پہلے دور حکومت میں کارکنان اور وزراء کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا فیصلوں اور تقرری تبادلوں کا اختیار وزیر اعظم نے اپنے پاس رکھا جس سے وزراء بھی ناخوش تھے اب عام و خاص کے لیے وزیر اعظم اور وزراء کے دروازے کھلے ہوں گے آزاد کشمیر میں مختلف محکمہ جات کے اندر خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق تقرریاں ہوں گی تمام رکے ہوئے کام چلیں گے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے فیصل ممتاز کا وزیر اعظم کے لیے جو انتخاب کیا وہ قابل تعریف ہے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے اندر مزید مضبوط ہو گی آزاد کشمیر میں طویل عرصے سے جاری افراتفری کے ماحول کا خاتمہ ہو گا عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات حل ہوں گے جس میں اس سے قبل فیصل ممتاز شریک رہے عوامی ایکشن کمیٹی بھی فیصل ممتاز پر بڑا اعتماد کرتی ہے عوام کو بھی موجودہ وزیر اعظم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ آزاد کشمیر میں اچھے فیصلے کرنے کے ساتھ عوام کی خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھا کر ریاست کو تعمیر وترقی کا گہوارہ بنائیں گے مختصر کابینہ کے ساتھ ٹیم کپتان کے دور حکومت کا آغاز ہو چکا ہے کشمیری عوام کی نظریں اب اس حکومت پر ہیں کہ وہ عوام کو کیا ریلیف فراہم کرے گی سیاسی تجزیا نگاروں کے مطابق فیصل ممتاز راثھور کی قیادت میں قائم ہونے والی حکومت گزشتہ تین حکومتوں کی نسبت اچھی ثابت ہو گی جس سے ہر عام و خاص کو حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں بہتری نظر آئے گی،،



